کاروار:21؍فروری (ایس اؤ نیوز)حکومتیں مزدوروں کو غلاموں کی طرح کام لینے کےلئے ٹھیکیداری کی روایت کو جاری کئے جانے کا مزدورطبقے کی طرف سے الزام لگایاجارہاہے۔اترکنڑا ضلع کے شہری مقامی اداروں میں منظورہوئے عہدوں پر مستقل ملازموں سے ٹھیکداری پر کام کرنے والے ملازموں کی تعداد زیادہ ہونے کی بات خود حکومت نے قبول کی ہے۔
ودھان پریشد میں ریاست کے رکن کونسل ڈاکٹر وائی اے نارائن سوامی کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر شہری انتظامیہ وزیر این ناگراج کی طرف سے دئیے گئے جواب میں اس بات کا خلاصہ ہواہے۔ ریاست کے سبھی شہری میونسپالٹی، میونسپالٹی اور پٹن پنچایت سمیت سبھی مقامی اداروں میں کل 32،955منظورشدہ عہدے ہیں۔ جن میں 11،984مستقل عہدے ہیں تو اس سے کہیں زیادہ 12105عہدوں پر ٹھیکدار ملازم خدمات انجام دے رہےہیں۔ 9972عہدے خالی ہیں جن پرتقررہونا باقی ہے۔
اترکنڑا ضلع کے مقامی اداروں میں خدمات انجام دینےوالے مستقل ملازمین کی تعداد بھی بہت کم ہے۔ ضلع میں منظور شدہ کل 1411عہدے ہیں تو ان میں صرف 506عہدوں پر مستقل ملازمین ہیں بقیہ 495عہدوں پر ٹھیکدار ملازمین کام کررہےہیں، 311عہدے خالی ہیں۔ جب کہ ہوناور کی پٹن پنچایت میں منظورشدہ 52عہدوں سے 11زائد مزدور سمیت کل 63ملازمین خدمات انجام دے رہےہیں۔ ضلع کے بقیہ مقامی اداروں میں کئی سارے عہدے خالی ہیں۔
وزیر موصوف نے ریاست کے مقامی اداروں میں گروپ بی کے 4عہدوں پر اور گروپ سی کے 544عہدے سمیت کل 548 عہدوں پر تقرری کے لئے کرناٹکا لوک سیوا آیوگ میں کام جاری رہنےکی اطلاع دی ۔ اسی طرح گرو پ سی میں خالی عہدوں پر اصولوں کے مطابق ملازمین کو ترقی دے کر پُرکرنے ضلع ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے۔
بھٹکل میونسپالٹی میں کل 108عہدےہیں جن میں48عہدوں پر مستقل ملازمین تو 42ٹھیکداری پر کام کررہےہیں۔ 18 عہدے خالی ہیں۔ جالی پٹن پنچایت میں منظور ہوئے 55عہدوں میں 20مستقل ، 15کانٹراکٹ پر کام کررہے ہیں تو 20عہدے خالی ہیں۔ اسی طرح کاروار کی میونسپالٹی میں منظورشدہ 285عہدوں میں سے 122عہدے خالی ہیں۔ سرسی میونسپالٹی میں 235عہدے منظور شدہ ہیں تو 66عہدے خالی ہیں۔ ڈانڈیلی میونسپالٹی میں 215میں سے 77عہدے خالی ہیں، انکولہ میں 99 میں سے 45خالی ہیں۔ برسوں سے ٹھیکے پرخدمات انجام دینے والے ملازمین نے عرصے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں مستقل کیا جائے ۔ اب جب کہ کچھ عہدوں کو مستقل کرنےکی حکومت نے منظوری دی ہے تو ملازمین نے امید ظاہر کی ہے کہ آگے بھی یہ جاری رہے گا۔